نئی دہلی،10نومبر:- کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ گجرات میں ہورہے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو بہتر بنانے کےلئے حکومت اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی ہے۔
آسام کے گواہاٹی میں چل رہی جی ایس ٹی کونسل
کی میٹنگ کے درمیان مسٹر چدمبرم نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس حکومتوں کے وزیر خزانہ کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی میں تبدیلی کرے گی۔
مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا’’گجرات الیکشن کا شکریہ جس کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی کے سلسلے میں اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی۔