ذرائع:
سدی پیٹ:سدی پیٹ ڈسٹرکٹ آٹو کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے زیراہتمام کھیل مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔ واضح رہے کہ1480 آٹو ڈرائیور اس سوسائٹی کے ارکان ہیں۔
اس موقع پربی آرایس لیڈر اورسابق وزیر ہریش راو نے کہاکہ آٹو ڈرائیور سدی پیٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں وہ مہمانوں کو عزت کے ساتھ ان کی منزل تک لے جاتے ہیں۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس حکومت نے آٹو ڈرائیوروں سڑک پر لاکھڑا کردیاہے۔ہریش راو نے
آٹو ڈرائیوروں کو 15 ہزار روپئے گزارہ الاؤنس دینے کاریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔
سابق وزیر نے کہاکہ آٹو ڈرائیور اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اور حکومت کو ریاست کے 6 لاکھ ڈرائیوروں کی فوری مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کسی کے ساتھ بھلائی کرنے کے لئے آپ کو کسی اور کا پیٹ مارنےکی ضرورت نہیں ہے۔ہریش راو نے کہاکہ آٹو ملازمین کو انصاف ملنے تک ہم لڑیں گے۔ ہم ان کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور حکومت سے ان کے حل کا مطالبہ کریں گے۔