نئی دہلی، 4 اکتوبر:- حکومت نے نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین کی صدارت میں شمال مشرقی خطے میں آبی وسائل کے مناسب بندوبست کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال اور راحت کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اس سال اگست میں
وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے گوہاٹی دورے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
کمیٹی ہائیڈرو الیکٹرانک پاور ، زراعت ، بائیو ڈائی ورسٹی ، تحفظ، ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ، جنگلات ، ماہی پروری، اور ایکو سیاحت کی شکل میں پانی کے مناسب بندوبست کے فوائد کوبڑھانے میں مدد دے گی۔