اعتماد:
تلنگانہ کے عازمین حج کی پہلی پرواز شمش آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ سے جدہ ایر پورٹ کے لئے چہارشنبہ 7 جون کو 10:15 بجے روانہ ہوگئی۔جبکہ حج ہاؤز سے پہلا قافلہ صبح 6:15 بجے روانہ ہوا۔ حج ہاوز پر منعقدہ تقریب میں وزیر داخلہ محمود علی، صدرنشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم، اگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی جناب بی شفیع اللہ کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔
جملہ 46 فلائٹس کے ذریعہ ریاست کے عازمین سفر مقدس کے لئے روانہ ہوں گے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے عازمین کو بتایا ہے کہ مرکزی حج کمیٹی نے
فلائٹس کا شیڈول ترتیب دیا ہے کوئی بھی عازم لمحہ آخر میں اپنا سفر ملتوی نہ کرے اس سے دوسرے مسائل بھی پیدا ہوں گے جو قواعد وضع کئے گئے ہیں اُن کی پابندی کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کئی عازم اپنے سفر کو ملتوی کرنے کی درخواستیں دے رہے ہیں اس کوقبول نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اگر سفر ملتوی کیا جائے گا تو اسکا اثر دوسرے عازمین پر بھی پڑے گا۔
لبيك اللهم لبيك لبيك لا شريك لك لبيك ان الحمد ونعمته لک والملک لا شریک لک تلبیہ کی گونج کے ساتھ تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ شمش آباد ایرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوا۔