بلندشهر، 13 دسمبر :- مشہور سماجی کارکن انا ہزارے نے آج کہا کہ مرکز کے اقتدار میں ساڑھے تین سال گزارنے کے باوجود جن لوک پال بل نافذ نہ کرنا نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) حکومت کی بدعنوانی کے خلاف جنگ کے دعوی پرسوالیہ نشان لگاتا ہے۔
کرپشن سے پاک انڈیا
کی طرف سے اورنگ آباد قصبے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد انا ہزارے نے صحافیوں سے کہا کہ جن لوک پال اور لوک آیکت مرکز سمیت تمام علاقوں میں نافذ ہونا چاہئے۔
بدعنوانی کے خلاف جنگ میں جن لوک پال بل اہم کردار ادا کر سکتا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ مرکزی حکومت نے اسے اب تک لاگو نہیں کیا ہے۔