the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اسلام آباد 2 اپریل (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ 'اسٹیبلشمنٹ' نے انہیں تین آپشنز دیے ہیں: 'استعفیٰ، تحریک عدم اعتماد یا انتخاب'۔
انگریزی روزنامہ ڈان نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ ایک انٹرویو کے دوران مسٹر خان سے پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن، حکومت یا "کسی اور پارٹی" نے جلد انتخابات کرانے یا ان کے استعفیٰ کو آپشن کے طورپر تجویز کیا ہے۔
مسٹر خان نے کہا، ’’جب میرے سامنے تین آپشنز پیش کیے گئے تب ہم نے کہا کہ الیکشن سب سے اچھامتبادل ہے، میں استعفیٰ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور جہاں تک عدم اعتماد کے ووٹ کا تعلق ہے، میں آخر تک لڑنے پر یقین



رکھتا ہوں۔
تحریک عدم اعتماد سے قبل اپوزیشن کیمپ اپنی پارٹی کے کئی ارکان کے شامل ہونے کے معاملے پر، مسٹر خان نے کہا، ’’گرچہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، ’’ہم ایسے لوگوں (منحرف) کے ساتھ حکومت نہیں چلا سکتے۔"
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، انھوں نے کہا، "اگر ہم اس (تحریک عدم اعتماد) ووٹ میں جیت جاتے ہیں، تو قبل از وقت انتخابات کروانا بہت اچھا خیال ہے۔"
قبل ازیں انٹرویو میں مسٹر خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش کرنے والے یہ جان کر خوفزدہ ہوگئے تھے کہ اگر وہ (مسٹرعمران) ہٹ بھی جاتے ہیں، توعوام ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.