ذرائع:
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ 17 مئی کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ایک نئی چارج شیٹ داخل کی، جس میں اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کو ملزم نامزد کیا گیا، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک موجودہ وزیر اعلیٰ اور ایک سیاسی پارٹی کو منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا
ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 200 صفحات پر محیط استغاثہ کی شکایت ایک خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ اسپیشل جج کاویری باویجا آنے والے دنوں میں سنوائی کے لیے چارج شیٹ لینگی۔
وفاقی ایجنسی نے 55 سالہ کیجریوال کو 21 مارچ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال عبوری ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔