the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ لوگوں کی آمدنی اور خریدنے کی اہلیت کم ہونے کے ساتھ ہی صنعتی پیداوار، براہ راست ٹیکس، درآمدات۔برآمدات وغیرہ میں کمی کی وجہ سے معیشت بری صورت حال سے دوچار ہے اور بہتر ی کے لئے لیپا پوتی کرنے کے بجائے اب طویل مدتی سخت اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔
کانگریس ترجمان سپریہ شری نیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ معیشت کی حالت نازک ہے اس لئے مہنگانی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مہنگائی کا براہ راست تعلق لوگوں کی آمدنی سے ہوتا ہے۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ معیشت



کی حالت بہت خراب ہے اور اسے پٹری پر لانے کےلئے اب معیشت کی کمزور کڑی پر لیپا پوتی کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ طویل مدتی بہتری کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی ۔
انہوں نےکہاہے کہ صرف مہنگائی میں اضافہ نہیں ہورہا ہے بلکہ ملک کی برآمد اور درآمد میں کمی آرہی ہے۔ کھپت میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔ مستحکم معیشت کے لئے برآمدات میں اضافہ ہی نہیں ہونا چاہئے بلکہ درٓامد میں بھی اضافہ ہونا ضروری ہے۔درآمد اور برآمد میں اگر کمی آرہی ہے تو صاف ہے کہ معیشت کمزور ہورہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک میں پیداوار میں کمی آرہی ہے اور لوگوں کی خریداری کی اہلیت میں کمی آرہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.