the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتمادنیوز:

حیدرآباد:تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے کہاکہ پسماندہ اور کمزور طبقات کی خوشحالی سے ہی ملک اورریاست کی ترقی ممکن ہے۔جناب اکبرالدین اویسی تلنگانہ اسمبلی میں گورنر کی تقریرپر تحریک اظہار تشکر کے دوران خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ گذشتہ دس سال کےدوران امن واماں کو برقرار رکھتے ہوئےکمزور طبقات اور بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے اقدامات کئے گئے۔قائد مجلس نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی بعض ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف صفاکی اوربربریت عروج پرہے۔مذہبی مقامات کونقصان پہنچایاجارہاہے۔حجاب،بیف،گھرواپسی،لوجہاد،بلڈوزرراج اورپولیس مظالم ایک کے بعد ایک دیگرمثالیں قائم کی جارہی ہیں۔جباب اکبرالدین اویسی نے کہاکہ آج ملک عزیز ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مسلمان اورکمزورطبقات کئی آزمائشوں سے گذررہے ہیں۔انہوں کہاکہ آج اخباروں میں آیاہے کہ ایمسٹی انٹرنیشنل نے بی جے پی ریاستوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بلڈوزرایکشن بند کریں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گذشتہ سال اپریل تا جون صرف تین مہینوں میں 128 املاک کومسمار کیاگیااور6سو17افراد بے گھرہوگئے۔اورانکے کاروبار کو تباہ کیاگیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ چندماہ قبل امریکی ادارے ہندو واچ کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں 215مسلم مخالف نفرت انگیزتقاریر کے معاملے درج کئےگئے۔جن جن ریاستوں میں انتخابات ہوئے کافی زیادہ زہر افشانی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی



بعض ریاستوں میں ہندوتوا کو فروغ دیاجارہاہے۔مذہبی منافرت کینسرسے زیادہ پھیل رہی ہے۔اورہماری ریاست تلنگانہ ان چیزوں سے پاک رہی۔یہاں پرمذہبی منافرت نہیں ہے۔اورفسطائی نظریہ اورہندوتواکااثربھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں دیگر ریاستوں کی بنثبت مسلماں کافی محفوظ ہیں۔مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر نے کہاکہ انہیں امیدہے کہ ریاست میں کانگریس دوراقتدار میں بھی مسلماں محفوظ رہینگے۔اورفسطائی طاقتوں کوشکست دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کوئی بلڈوزر راج نہیں ہے اورنہ مسلمانوں کے کوئی مذہبی مقام کو نقصان پہنچایا جارہاہے۔اوریہاں کی خواتین آزادی کے ساتھ حجاب کااستعمال کررہی ہیں۔تعلیمی اداروں میں بھی کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔جناب اکبرالدین اویسی نے کہاکہ گذشتہ دس سال کے دوران جو پرامن ماحول تھاوہ برقرار رہے۔اورنفرت کے ماحول کویہاں پنپنے نہ دیاجاناچاہئے۔محبت کاماحول اورامن سے ہی ریاست کی ترقی ہوگی۔قائد مجلس نے کہاکہ ملک میں پارلیمنٹ کے انتخابات سے پہلے فرقہ وارانہ منافرت کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس لئے اس ایوان میں موجود ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسی طاقتیں جو بدامنی ہھیلارہی ہیں انکو انکے منصوبوں میں کامیاب نہ ہونےدیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے یہاں جب سے اقتدار سنبھالاہے یہاں بھی دو واقعات رونماہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شرپسند عناصر انتخابات سے قبل کشیدگی پھیلانا چاہتے ہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف سخت سےسخت کاروائی کرے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.