ذرائع:
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ایک عرضی کو خارج کر دیا جس میں AAP لیڈر اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد چیف منسٹر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
قائم مقام چیف جسٹس منموہن کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتی مداخلت کے دائرہ سے
باہر ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے عرضی گزار سرجیت سنگھ یادو کے وکیل سے کہا کہ وہ کیجریوال کے بطور وزیر اعلیٰ رہنے پر قانونی رکاوٹ کو ظاہر کریں۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر جسے 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد دہلی کی ایک عدالت نے 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا تھا، ان پر ایکسائز کی تشکیل سے متعلق ایک سازش میں براہ راست ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔