the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) دلی حکومت نے منگل کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھر گھر راشن پہچانے کی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریول کی صدارت میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
مسٹر کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے آج بتایا کہ ’وزیراعلی گھر گھر راشن اسکیم‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکیم نافذ ہونے پر دلی کے لوگوں کے لئے گھر گھر راشن پہنچایا جائے گا اور لوگوں کو راشن کی دکان پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مسٹر کیجریوال نے بتایا کہ لوگوں کو یہ متبادل دیا جائے گا کہ جو دکان پر جاکر راشن لینا چاہے، وہ دکان پر جاکر راشحت لے سکتا ہے اور اگر گھر پر ڈلیوری چاہتے ہیں تو اس کا متبادل



استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے چھ سے سات مہینوں میں راشن کی ہوم ڈلیوری شروع ہوجائے گی۔ ہوم ڈلیوری میں گیہو کی بجائے آٹا دیا جائے گا۔
وزیراعلی نے یہ بھی بتایا کہ دلی میں راشن کی گھر پر ڈلیوری شروع ہوگی، اسی دن مرکزی حکومت کی ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم بھی شروع کردی جائے گی۔
وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس میں ان کی حکومت نے راشن بندوبست میں کافی اصلاحات کی ہیں۔ کابینہ کا فیصلہ کسی انقلابی فیصلے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اب لوگوں کو راشن کی دکان پر نہیں جانا نہیں پڑے گا بلکہ راشن لوگوں کے گھروں میں پہنچایا جائے گا۔ ایف سی آئی کے گودام سے گیہیوں اٹھاکر اس کا آٹا پسوایا جائے گا۔ چاول اور چینی کی پیکنگ کرکے انہیں تقسیم کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.