: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے ریاست کے ان راشن کارڈ ہولڈروں کو خوشخبری سنائی ہے جنہوں نے ای-کے وائی سی مکمل نہیں کیا ہے۔ ریاست کے محکمہ سیول سپلائی کی جانب سےاعلان کیا گیاہے کہ راشن کارڈوں کی ای-کے وائی سی کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔بتایاجارہا ہے کہ فروری کےاواخر تک ای-کے وائی سی کا
موقع دیا جا رہا ہے۔ راشن کارڈ ہولڈر راشن کی دکانوں کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ جاریہ مہینے کی 31 تاریخ کو آخری تاریخ ختم ہونے والی ہے۔ کئی علاقوں میں لمبی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کےمقصد سےحکومت نے آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔اندازہ لگایاجارہا ہے کہ ریاست کے 75 فیصد راشن کارڈ ہولڈروں نے اب تک ای-کے وائی سی مکمل کر لیا ہے۔