the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ارئی:16جولائی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں کو لبھانے کے لئے عوام کو مفت کی سوغات دینے کو ملک کے لئے مہلک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مفت کی ریوڑی تقسیم کر ووٹ حاصل کرنے کی بدعت پنپ رہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کے لئے خطرناتک ہے اور سبھی کو مل کر اس 'ریوڑی کلچر' کو سیاست سے ختم کرنا ہے۔
مودی نے ہفتہ کو اترپردیش میں بندیل کھنڈر ایکسپریس وے کا یہاں کیتھیری گاؤں میں افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ملکی باشندوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مفت کی اشیاء تقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنے والی سیاست سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے یہاں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا' ہمارے ملک میں مفت کی ریوڑی تقسیم



کر کے ووٹ حاصل کرنے کا کلچر لانے کی کوشش ہورہی ہے۔ یہ ریوڑی کلچر ملک کی ترقی کے لئے بہت خطرناک ہے۔ اس ریوڑی کلچر سے ملک کے لوگوں کو بہت محتاط رہنا ہے۔
مودی نے لوگوں سے اس روایت کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا'ریوڑی کلچر والے کبھی آپ کے لئے نئے ایکسپریس وے نہیں بنائیں گے۔ نئے ائیر پورٹ یا ڈیفنس کاریڈور نہیں بنائیں گے۔ ریوڑی کلچر والوں کو لگتا ہے کہ عوام کو مفت کی ریوڑی تقسیم کر کے انہیں خرید لیں گے۔ ہمیں مل کر ان کی اس سوچ کو ہرانا ہے۔ ریوڑی کلچر کوملک کی سیاست سے ہٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ڈبل انجن کی حکومت مفت کی ریوڑی تقسیم کا شارٹ کٹ نہیں اپنا رہی بلکہ محنت کر کے ریاست کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مصروف ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.