احمد آباد، 14 ستمبر :- وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ملک میں ریلوے کی تاریخ کانئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ممبئی احمد آباد ’ہائی اسپیڈ ریلوے‘ منصوبے کی آج یہاں بنیاد رکھی۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں ہوا سے باتیں کرنے والی تیز رفتار ریلوے کے آغاز کی الٹی گنتی شروع
ہو گئی۔
احمد آباد کے سابرمتی واقع ریلوے کے ایتھلوكٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں دس ہزار سے زیادہ لوگوں کے سامنے دونوں وزرائے اعظم نے یہاں بننے والے اہم اسٹیشن ، یارڈ اور وڈودرا میں تعمیر ہونے والے ’ہائی اسپیڈ ریل ٹریک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا سنگ بنیادرکھا۔