the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

تلنگانہ میں اقتدار پر آنے کے بعد کانگریس حکومت نے پہلی مرتبہ بجٹ پیش کیا۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آج ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے  2,91,159 بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں پرانے شہر میں میٹرو کی توسیع کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں آؤٹر رنگ روڈ کے لیے 200 کروڑ روپے حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کے لیے 500 کروڑ روپے حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کے لیے 3385 کروڑ ہائیڈرا ادارے کے لیے 200 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔  اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس بھٹی وکرمارکا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ریاست کے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے معاملے میں حکومت پابند عہد ہےقبل ازیں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ کو منظوری دی گئی تلنگانہ حکومت نے



ریاست کی اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لئے بجٹ میں 3003 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس بھٹی وکرمارکا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ریاست کے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے معاملے میں حکومت پابند عہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بچوں کو سیول سروس امتحان میں تیاری کے لئے کوچنگ دی جارہی ہے اور انھیں اسٹائفنڈ بھی ادا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جنوری 2024 میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے انعقاد کے لئے 2 کروڑ 40 ،لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ اس سال عازمین حج کے انتظامات بشمول حج کمیپ کے انعقاد کے لئے اس مہینے میں 4 کروڑ 43 لاکھ منظور کئے گئے۔

اسمبلی کا بجٹ سیشن دو اگست تک جاری رہے گا اس مہینے کی 26 تاریخ کو اسمبلی کو تعطل رہے گی اور 27 تاریخ کو بجٹ پر مباحث کا اغاز ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.