نئی دہلی، 28 دسمبر :- کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی ممبران پارلیمنٹ نے آئین کو لے کر دیئے گئے کوشل وکاس کےمرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے بیان کے خلاف پارلیمنٹ کے کیمپس میں مظاہرہ کیا اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کل اس مسئلہ كو
اٹھانے کے بعد پارٹی ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔
احتجاج میں مسٹر گاندھی کے علاوہ لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد سمیت کئی ممبران موجود تھے۔