: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔
آپ سب کے خون پسینے سے ملک کی
معیشت کا پہیہ چل
رہا ہے، لیکن کیا آپ کو اس میں مناسب حصہ مل رہا ہے ؟ ذرا سوچئے۔
مینو فیکچرنگ سیکٹر کی معیشت میں حصہ داری 60 سال کی سب سے نچلی سطح پر آگئی ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو روز گار کے لیے جد وجہد کرنی پڑرہی ہے۔ زراعت کے شعبے میں غلط پالیسیوں نے کسان اور کھیت مزدور کی حالت خراب کر دی ہے۔ وہ بمشکل اپنی گزر بسر کر پا رہے ہیں۔ پچھلے پانچ سال میں مزدوروں کی حقیقی آمدنی یا تو مستحکم ہے یا کم ہوئی ہے۔