ذرائع:
حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ اسمبلی کے ذریعہ ریاست کے عوام کی امنگوں کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقننہ کے ذریعے معاشرے کی برائیوں کودور کیا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے اسمبلی اسپیکرکے بلامقابلہ انتخاب میں تعاون کرنے والی جماعتوں بی آرایس اورایم آئی ایم سے اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر اسپیکر کے انتخاب کے عمل کی حمایت کی۔ وقارا آباد کے رکن اسمبلی گڈم پرسادکمارکو اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ پروٹیم اسپیکر اکبر الدین اویسی نے انہیں حلف دلایا۔ بعد میں چیف منسٹر سمیت دیگر ارکان نے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ اسمبلی نے ایک اچھی روایت شروع کی ہے۔ آئندہ بھی یہی روایت جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ
وقارآباد ایک سرسبز وشاداب علاقہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے وقارآباد کی نمائندگی کرنے والے گڈم پرساد کمار کو مبارکباددی۔ وہ ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایوان میں تمام اراکین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے گڈم پرساد کو مبارکباد دی جنہیں اسپیکر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گڈم پرساد جب وہ وزیرتھے، بافندوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے پر فخرمحسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈم پرساد کو لوگوں کے مسائل کو حل کے لئے مشورہ دینا چاہیے۔ انہوں نے اسپیکر کے انتخاب میں تعاون کرنےپر اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں اسمبلی کےاجلاس عوامی مسائل کو حل کرنے میں فائدہ مند ثابت ہونگے۔