ذرائع:
حیدرآباد: چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے چہارشمبہ 27 مارچ کو راجندر نگر میں نئے تلنگانہ ہائی کورٹ کامپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس آلوک ارادے اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججوں نے شرکت کی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ نئے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل نہ صرف وکلاء اور ججوں کے لیے اچھا ہے بلکہ اس کا مقصد ہمارے معاشرے کے وسیع تر
طبقے تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
حکومت نے اس پراجکٹ کے لیے اسٹیٹ ایگریکلچرل اینڈ ہاٹیکلچرل یونیورسٹیوں سے رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر منڈل میں 100 ایکڑ اراضی مختص کی۔ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیرکی تخمینہ لاگت 500 کروڑ روپے ہے۔ آج تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے عدالتی احاطے میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور ریاستی ہائی کورٹ کے لیے نئی عمارت کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔