the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار انتخابی کمشنروں گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ جمعرات کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے تاکہ 18ویں لوک سبھا کی تشکیل شروع کرنے کے لیے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کی جامع فہرست پیش کی جا سکے۔ اس کے بعد صدر سب سے بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

چہارشنبہ کو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے متفقہ طور پر نریندر مودی کو تیسری بار اپنا لیڈر منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی۔ یہ فیصلہ چہارشنبہ کو دہلی میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اہم میٹنگ کے دوران لیا گیا۔

این ڈی اے کے لیڈروں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت اور گزشتہ ایک دہائی میں ان کی رہنمائی میں قوم کی



طرف سے کی گئی پیش رفت کی تعریف کی۔

اس دوران صدر دروپدی مرمو نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر چہارشنبہ کو 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا۔

صدر نے 5 جون، 2024 کو کابینہ کے مشورے کو قبول کیا، اسی دن پی ایم مودی نے اپنی کونسل آف منسٹرس کے ساتھ صدر مرمو کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ صدر نے استعفیٰ قبول کر لیا اور درخواست کی کہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک وزیراعظم اور ان کی وزراء کونسل برقرار رہیں۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق، بی جے پی نے 240 سیٹیں حاصل کیں، جو کہ اس کی 2019 کی 303 سیٹوں سے بہت کم ہیں۔ دوسری طرف کانگریس نے 99 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مضبوط اضافہ درج کیا ہے۔ انڈیا بلاک نے 230 کا ہندسہ عبور کر لیا، سخت مقابلہ پیش کرتے ہوئے اور تمام پیشین گوئیوں کو رد کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.