ذرائع:
نئی دہلی: نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (NMML) کا نام باضابطہ طور پر پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری (PMML) سوسائٹی رکھ دیا گیا ہے جس کا اثر 14 اگست 2023 سے شروع ہو گیا ہے۔
پی ایم ایم ایل کے وائس چیئرمین اے سوریا پرکاش نے ٹویٹ
کرتے ہوئےاس کی تصدیق کی۔
جون کے وسط میں، NMML سوسائٹی کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران، اس کا نام بدل کر PMML سوسائٹی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ فیصلہ میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں لیا گیا جس کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی، جو سوسائٹی کے نائب صدر ہیں۔