جبل پور، 3 جولائی :- بھوپال سنٹرل جیل سے فرار ہونے والے اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے آٹھ انتہاپسندوں کے انکاؤنٹر معاملے میں گواہوں کی جرح سے متعلق درخواست پر آج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے حکومت کو اپنا موقف رکھنے کا حکم دیا۔
right;">انکاؤنٹر معاملے کی عدالتی تحقیقات کر نے والے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایس ایس پانڈے نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں گواہوں سے جرح کرنے کی مہلت طلب کی گئی تھی۔
اس کے خلاف انکاؤنٹر میں مارے گئے محمد سالک کی ماں ہاجرہ بی بی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔