لکھنئو،3اکتوبر:-اترپردیش میں ایم ایل سے کے علاقائی ترقیاتی فنڈ کے الاٹمنٹ میں آنے والی شکایات کے پیش نظر حکومت نے اس کی آڈٹ اب کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل(سی اے جی)سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہی نہیں ،ریاستی حکومت نے کسی بھی اسکول کو 25لاکھ سے
زیادہ فنڈ کے الاٹمنٹ پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے دیہی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شکایات مل رہی تھیں کہ علاقائی ترقیاتی فنڈ کے الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں کی جارہی ہیں۔