جموں، 14 دسمبر :- جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اگلے سال 2 جنوری سے شروع ہونے والے ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے معنی خیز اور بامقصد ثابت ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
محترمہ مفتی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا
’توقع ہے کہ 2 جنوری 2018 ء سے شروع ہونے والا جموں وکشمیر اسمبلی کا اجلاس معنی خیز اور بامقصد ثابت ہوگا۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر موثر اور تسلی بخش اجلاس کے لئے مل کر کام کریں‘۔