the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد: حیدرآباد بازار گھاٹ کے رہائشی 30 سالہ محمد اسفان جو یوکرین کی سرحد پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے ان کی لاش ہفتہ کی دوپہر کو شہر حیدرآباد لایا گیا۔ تدفین اتوار دوپہر بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

اسفان جو ملبوسات کی دکان پر کام کرتے تھے پچھلے سال دسمبر میں ماسکو گئے تھے جب وہ ایجنٹوں سے رابطے میں تھے جنہوں نے انہیں اچھی تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ مبینہ طور پر انہوں نے ممبئی میں مقیم ایجنٹوں کو 3 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ انہیں روس میں ایجنٹ نے مددگار کی نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یوکرین کی سرحد پر پہنچا دیا۔

روس میں ہندوستانی سفارت



خانے کے عہدیداروں سے ان کی موت کی خبر ملنے پر اہل خانہ، وزارت خارجہ اور روس میں ہندوستانی سفارت خانے نے مقامی حکام سے رابطہ کیا اور لاش کو حیدرآباد روانہ کیا۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ان کی محفوظ وطن واپسی کے لیے حکومتی مداخلت کی اپیل کی تھی۔

وزارت خارجہ نے گزشتہ ماہ میڈیا رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت بیس ہندوستانی شہریوں کی "جلد بازیابی" کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جو روسی فوج کے معاون عملے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.