اٹاوہ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی ملک کو اپنے حساب سے چلانا چاہتی ہے۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کو ذات پات اور مذہب کے نام پر تقسیم کردیا ہے۔ ملک آئین کے مطابق چلتا ہے۔ بی
جے پی کے لوگ آئین کے حساب سے نہیں بلکہ اپنے انداز سے چلانا چاہتے ہیں۔ یادو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت چاہتی تو کاس گنج کا واقعہ نہ ہوتا۔ بی جے پی ملک میں تفریق پیدا کرکے عوام کو مختلف خانوں میں تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔ بی جے پی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلیٰ بناکر عوام کو دھوکہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.