سری نگر16ستمبر :- جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سلامتی دستوں نے کنٹرول لائن کے نزدیک آج دو دہشت گردوں کو ہلاک کرکے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام کردی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے نزدیک تعینات سلامتی دستوں نے پاکستان
کے قبضہ والے کشمیر سے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر ماچل سیکٹر میں دراندازی کرتے دیکھا ۔
جب انہیں رکنے اور خودسپردگی کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔