the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
    حیدرآباد- - - - -کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے احیاء کے 60سال کی تکمیل پر پارٹی کے ہیڈ کوارٹر دارالسلام حیدرآباد میں  تقریب ہوئی ۔ محبانِ مجلس نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب نے کہا کہ ملک میں 2سے 3ماہ میں پارلیمانی انتخابات ہو سکتے ہیں ۔ مجلس الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے۔کسی بھی امیدوار کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حیدرآباد کی پارلیمانی نشست پر بھی مجلسنہ صرف2لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی بلکہ سکندر آباد کی نشست پر بھی مجلس کا قبضہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اب کانگریس اور بی جے پی کا کوئی مستقبل ہی نہیں



۔نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریعت میں مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے ۔بابری مسجد ، اخلاق کی بات ، ٹیپو سلطان کی بات کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان بھیج دیں گے لیکن نہ کھاؤں گا اور نہ کھانے دوں گا کہنے والے اور56انچ کا سینہ دکھانے والے وزیراعظم ہر شدمتہا ستیم اسکیم ، نیرومودی ، وجئے مالیا کے کروڑوں روپے کے اسکیم پر آخر کیوں چپ ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی یا کسان جب بینک کو جاتا ہے تو ایک لاکھ روپے کا قرض بھی پورانہیں ملتا  انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ بل پر جب پارلیمنٹ میں آواز اٹھایا تو اس وقت کانگریس کے ارکان خاموش تھے ۔ یہی کانگریس ہے جس کے دور میں بابری مسجد کا تالا کھلوایا گیا اورمسجد منہدم کر دی گئی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.