کپواڑہ ، 24 اگست:- شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مبینہ فرضی جھڑپ میں ایک جواں سال طالب علم کی ہلاکت کے خلاف اس سرحدی ضلع کے مختلف حصوں میں جمعرات کو مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران چند ایک مقامات پر سیکورٹی فورسز کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے
کئے گئے۔
تارت پورہ میں احتجاجیوں نے مشتعل ہوکر مبینہ طور پر دو سرکاری گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے مبینہ فرضی جھڑپ کے اس واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔