نئی دہلی ، 6 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ ہماچل پردیش کے گورنر بندارو دتاتریہ کو ہریانہ منتقل کردیا گیا ہے راشٹرپتی بھون کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ، صدر رام ناتھ کووند نے مسٹر گہلوت کو کرناٹک کا گورنر مقرر کیا ہے ، جبکہ مسٹر دتاتریہ کو ہماچل پردیش سے ہریانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مسٹر کووند نے میزورم کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی کو گوا کا گورنر مقرر کیا
گیا ہے۔ ان کے تبادلے کی وجہ سے میزورم میں خالی جگہ کے لئے ہری بابو کمبمپٹی مقرر کیا گیا ہے۔
ہریانہ کے گورنر ستیندر نارائن آریہ کا تبادلہ تریپورہ کردیا گیا ہے ، جبکہ تریپورہ کے گورنر رمیش بیس اب جھارکھنڈ کے گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
صدر نے منگھو بھائی چھگن بھائی پٹیل کو مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا ہے جبکہ مسٹر راجندر وشوناتھ آرلیکر ہماچل پردیش کے نئے گورنر ہوں گے۔ ان سب کی تقرریوں اور تبادلوں کا عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذ ہوگا۔