: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کرناٹک، 13 مئی (ذرائع) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں رجحانات میں اکثریت حاصل کرنے پر کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں کانگریس کے لیے کام کرنے والے تمام قائدین بشمول کرناٹک کے کانگریس قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئی ہے اور نفرت ہار گئی ہے۔ کرناٹک میں غریب عوام کی جیت ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں نفرت کا بازار
بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ میں کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔راہل گاندھی نے کرناٹک کے لوگوں سے کہا کہ وہ پانچ گیارنٹی والا وعدہ پورا کرنے کی بات کہی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس اس الیکشن میں غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم نے نفرت اور غلط سے مقابلہ نہیں کیا۔ ہم نے یہ جنگ محبت کے ساتھ لڑی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران راہل گاندھی نے کئی مواقع پر کہا تھا، "میں بازار میں محبت کا بازار کھولنے آیا ہوں۔