نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر ہفتہ کے روز کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ "ٹیکہ کاری مہم کے آغاز ہونے پر میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ دیا ہے۔ ڈاکٹروں، سائنس دانوں، طبی عملہ، پولس اہلکاروں، صفائی ملازمین، فرنٹ لائن کے عملہ کا بہت شکریہ۔ میں صحافیوں کو بھی کورونا واریئرس شمار کرتا ہوں"۔
انہوں
نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پورے دور میں صحافی حضرات لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے میں پیش رہے۔
مرکزی وزیر صحت نے لوگوں سے کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی۔ ہندوستان نے پولیو اور چیچک کے خلاف جنگ جیت لی ہے اور ملک اب کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے اہم موڑ پر ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ "جب آپ ملک کے شہریوں سچی خبریں پہنچائیں گے، انھیں صحیح معلومات دیں گے، تو مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو بہت بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔