ترکی،23 اکتوبر(ذرائع) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چہارشنبہ کے روز ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی TUSAS پر حملہ کیا گیا۔ ترکی کے وزیر داخلہ علی نے ایکس پر پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ اس حملے میں اب تک 3 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ "ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے خلاف ایک دہشت گرد حملہ کیا گیا، بدقسمتی سے ہمارے کئی لوگ مارے گئے۔" ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔