نئی دہلی/22جنوری(ایجنسی) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے یوم جمہوریہ کے ٹھیک پہلے آج یہاں انڈین مجاہدین کے ایک مطلوب انتہاپسند کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عبدالسبحان قریشی عرف توقیر کے طور پر ہوئی ہے۔ اسپیشل سیل کے ڈپٹی پولیس کمشنر پرمود کشواہا نے یہاں بتایا کہ پولیس نے ملک کے سب سے مطلوب انتہاپسند سبحان قریشی کو کافی دنوں کی تلاش کے بعد آج یہاں ایک مختصر تصادم کے بعد غازی پور سے گرفتار کرلیا۔ وہ اترپردیش سے اپنے کسی ساتھی سے ملنے آیا تھا۔
start;"="">
انہوں نے کہا کہ اس کے پاس سے پستول اور کچھ کارتوس ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قریشی کافی دنوں سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر نیپال میں مقیم تھا۔ وہ انڈین مجاہدین کی یونٹ کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے ہندوستان آیا تھا۔ پولیس کے مطابق توقیر 2008میں گجرات میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کا اصل سازشی ہے۔ پولیس کو پچھلے دس سال سے اس کی تلاش تھی۔ قریشی پیشہ سے انجینئر ہے اورانڈین مجاہدین کے سارے آن لائن کام وہی کرتا ہے۔ اسے ہتھیار اور گولہ بارود کی کافی معلومات ہے۔