: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی ۔ 20 کے رکن ممالک کے 9ویں پی ۔20 کا نفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے اس وقت دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے، جس کے خلاف پوری دنیا کو لگاتار سختی کرنے اور متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی صحیح تشریح پر آج تک اتفاق رائے نہ ہونا افسوسناک ہے۔ کیونکہ انسانیت کے دشمن اسی کا فائدہ اٹھا کر پوری انسانیت کو تباہ و برباد کرنے پر آمادہ ہیں۔ مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ
پی 20 کی کانفرنس پوری دنیا کی مختلف پارلیمانی پیکرس کا مہا کنبہ ہے۔ آپ سب کا ہمارے ملک کو میز بانی کا موقع دینا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی۔ 20 کی سربراہی کے دوران ہندوستان نے پورے سال ڈیلی گیٹس کی میز بانی کی ، جس سے پورے سال ملک میں تہوار کا ماحول رہا اور پھر حال ہی میں جی۔ 20 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستان نے افریقن یو نین کو جی۔20 کا پر مائنٹ رکن بنانے کی پر زور وکالت کی، جس کی تمام ارکین نے بھر پور تائید کی اور اسے رکن بنانے کی اپنی منظوری دی۔