سری نگر،29 جنوری :- جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسزنے جنگجووں کے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
جنوبی کشمیر علاقے کے ڈپٹی پولیس ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ریاستی
پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم پر کل رات جنگجووں نے پلوامہ عدالت کے احاطے کے قریب اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
سیکورٹی فورسز نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔