سری نگر ، 2 اپریل :- انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں اتوار کو ہوئے تین الگ الگ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران مقامی جنگجوؤں اور عام شہریوں کی اموات کے بعد وادی کے مختلف حصوں میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریل خدمات کو کلی جبکہ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو جزوی طور پر معطل کرکے رکھ دیا
ہے۔
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وادی کے تمام تعلیمی اداروں میں پیر کے روز درس وتدریس کا عمل معطل رہے گا جبکہ پیر کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مختلف خدمات کی معطلی کے یہ اقدامات احتیاطی طور پر اٹھائے گئے ہیں۔