تنجاور،27 اپریل (یواین آئی)تمل ناڈو میں تنجاور کے پاس ایک مندر کی رتھ یاترا کے دوران کرنٹ لگنے سے تین نابالغوں سمیت 11 لوگوں کی موت ہوگئی،جبکہ کئی دیگر جھلس گئے وسطی علاقے کے پولیس انسپیکٹرجنرل وی بال کرشنن نے کہا کہ کالی میڈو کے گاؤں والوں کے ذریعہ تشکیل ایک شیو پرارتھنا کلب نے ساتویں دہائی کے تمل شاعر سنت شری اپر کی یاد میں رتھ یاترا کا انعقاد کیا۔حادثہ سالانہ چیتھرائی تہوار کے دوران ہوا وزیراعظم نریندر مودی
نے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’تمل ناڈو کے تنجاور میں حادثے سے گہرا دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیتیں سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ زخمی لوگ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔‘‘
شیر اپر یا تھروناوکاراسر کی تصویر والی رتھ یاترا کو منگل کو نیم شب بڑی تعداد میں عقیدت مند کھینچ رہے تھے۔اسی دوران قریب 12:45 بجے رتھ اوپر سے جارہے 25 سے 30 فٹ کا بجلی کا سیئریل بلب ہائی وولٹیج لائن کی زد میں آگیا۔