حیدر آباد 21 فروری (یو این آئی) وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کا مقصد دنیا سے مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے حیدر آباد میں سی آئی آئی تلنگانہ کے زیر اہتمام تعلیم
اور ہنر مندی کی ترقی کے
موضوع پر کا نفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کا دوسری ریاستوں سے کوئی مقابلہ
نہیں ہے ، اس کا مقابلہ دنیا سے ہے۔