حیدر آباد : تلنگانہ وقف بورڑ کےمجوزہ فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسلم مذہبی رہنمائوں نے اس بات سےاتفاق کیا ہےکہ شادی بیاہ کی تقاریب کا اختتام 12 بجے سے قبل ہونا چاہئے۔ خیال رہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر بے جا رسومات اور اسراف کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی معاشرتی خرابیوں اوربرائیوں کو روکنے کیلئے صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے پولیس ، قاضیوں اور رضاکارانہ تنظیموں کے تعاون سےتحریک کےآغاز کا فیصلہ کیا ہے۔
right;">شادی بیاہ کی تقاریب کے مقررہ وقت پر انعقاد اور رات 12 بجے تک اختتام کیلئے لوگوں کو پابند بنانے کیلئے 23 دسمبر کو پولیس عہدیداروں اور قاضیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی تھی ۔ میٹنگ کا مقصد تمام فنکشن ہالس کو رات 12 بجے بہرصورت بند کرنے کی ہدایت دینا تھا ۔ تاکہ مقررہ وقت پر تقاریب منعقد ہو اور ناچ گانےاور دیگر فرسودہ رسومات سے بچا جاسکے ۔ میٹنگ طے کیا گیا کہ نکاح کا انعقاد بعد مغرب ہونا چاہئے اور مہمانوں کی تواضع 12 بجے تک مکمل کرتے ہوئے تقریب ختم کی جانی چاہئے ۔