حیدرآباد/8ستمبر(ایجنسی) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کروانے اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن ریاست میں اپنی ٹیم بھیجے گا، ذرائع کے مطابق قیاس لگائےجارہے ہیں کہ تلنگانہ میں نومبر کے آخری دنوں میں انتخابات ممکن نہیں ہے. اب تک اسمبلی انتخابات کے تیار دیگر چار ریاستوں سے پہلے یہاں ووٹنگ کی بات کہی جارہی تھی، نگران کار
وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی کو تحلیل کرکے پہلے انتخابات کا راستہ بنا دیا ہے، اس سے پہلے تلنگانہ میں انتخابات لوک سبھا کے ساتھ ہونے والے تھے.
بتادیں کہ الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ ایک ٹیم 11 ستمبر کو حیدرآباد آئے گی، یہ ٹیم ریسات کی انتخابی تیاری کے بارے میں جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے گی، پورا کمیشن بھی اسکے بعد یہاں دورہ کرے گا،