حیدرآباد19مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو لندن کے دورے میں مصروف ہیں۔
مسٹرراو نے لندن میں یونائٹیڈکنگڈم-انڈیا بزنس کونسل اور سوسائٹی آف موٹرمینوفیکچررس اینڈ
ٹریڈرس(ایس ایم ایم ٹی) کے زیر اہتمام تیسری گول میز میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر تارک راما راو نے آٹو موبائل انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تفصیلات سے ان کو واقف کروایا۔