میڈ ٹرانک کمپنی تین ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی
حیدر آباد 18 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک را مار او نے کہا ہے کہ تلنگانہ ، مثالی سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کسی بھی قسم کی تجارتی یونٹس کے قیام کے لئے درکار تمام وسائل ، ترقی پسند صنعت دوست پالیسیوں اور مستحکم اختراعات والے ماحول دوست نظام کی
حامل ہے۔ تارک را مار او جنہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر انہوں نے اب تک کئی کمپنیوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے کامیابی کے ساتھ راغب کیا ہے، کے سلسلہ کی کڑی کے طور پر نیویارک میں سرمایہ کاروں کے گول میز اجلاس میں شرکت کی جس کا اہتمام مشترکہ طور پر ہندوستانی قونصلیٹ نیویارک اور یو ایس انڈیا اسٹریٹیجک پارٹنر شپ فورم کی جانب سے کیا گیا تھا۔