ذرائع:
تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے امتحان کے پرچہ لیک معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی درخواست پر کوئی حکم دینے سے انکار کردیا۔
عدالت نے ایس آئی ٹی کو ہدایت دی کہ وہ 5 جون کو تحقیقات کی حالت پر رپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی جانچ کچھ حد تک تسلی بخش ہے لیکن تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہی ہے۔
یہ این ایس یو آئی لیڈر وینکٹ بالمور کی درخواست پر سماعت کر رہا تھا، جس میں سی بی آئی جانچ کی
ہدایت مانگی گئی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس وقت وہ کوئی حکم نہیں دے سکتی۔
عدالت نے یہ بھی جاننا چاہا کہ ایس آئی ٹی کو تحقیقات مکمل کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔ اس نے ریمارک کیا کہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود ایس آئی ٹی نے تحقیقات مکمل نہیں کی ہیں۔
ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے عدالت کو بتایا کہ ایس آئی ٹی فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
ایس آئی ٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس آئی ٹی نے ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین، سکریٹری اور ایک رکن سے پوچھ گچھ کی ہے۔