: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے پارٹی انحراف کرنے والے بی آر ایس کے تین ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے پر ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے اسپیکر آفس کو 4 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ۔ اگر اس وقت تک فیصلہ نہیں لیا گیا تو اس کی جانچ سوموٹو کیس کے طور پر کی جائے گی۔ پارٹی بدلنے والے ایم ایل ایز کو نااہل قرار
دینے کے لیے ہائی کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ بی آر ایس اور بی جے پی لیڈروں نے یہ عرضیاں دائر کی ہیں۔ہائی کورٹ نے ان تمام درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے عدالت کی توجہ دلائی کہ اسپیکر اس حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر آفس کو چار ہفتوں میں فیصلہ لینے کی ہدایت دی۔