ذرائع:
حکومت تلنگانہ نے جمعہ کی شام سکندرآباد کے سوپنالوک کمپلیکس میں ہلاک ہونے والے متاثرین کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
سکندرآباد کے مشہور کمپلیکس میں ایک بڑی آگ لگ گئی جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں سے دو مرد اور چار خواتین تھیں۔ آگ سے بچنے کے لیے کمپلیکس سے چھلانگ لگانے کے بعد مزید تین متاثرین شدید زخمی ہوگئے۔
فائر فائٹرز حرکت میں آئے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عمارت سے باہر نکالا۔ دس سے زائد فائر ٹینڈرز کام میں لگ
گئے۔ عمارت میں موجود لوگوں کو بچانے کے لیے بلند و بالا کرین کی مدد لی گئی۔
حکام نے بتایا کہ ہائیڈرولک پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے عمارت سے بارہ افراد کو بچا لیا گیا اور چھ افراد کو، جو دم گھٹنے کا شکار تھے، ان کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
متاثرین کا تعلق تلنگانہ کے ورنگل، محبوب آباد اور کھمم اضلاع سے ہے۔ حکام نے بتایا کہ وہ ایک مارکیٹنگ کمپنی میں ملازم تھے جس کا کمپلیکس میں دفتر تھا۔ مرنے والوں کی عمریں 25 سال سے کم تھیں اور انہوں نے حال ہی میں کمپنی جوائن کی تھی۔