ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی ساؤندراراجن نے پیر کے روز اپنا استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ وہ تمل ناڈو سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔
انہوں نے پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے آج اپنا استعفیٰ صدر دروپدی مرمو کو بھیجا ہے۔
تمیلی سائی ساؤندراراجن نے تلنگانہ کے دوسرے گورنر کے
طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 8 ستمبر 2019 کو تلنگانہ کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
18 فروری 2021 سے، وہ پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی تھی۔ اس سے پہلے وہ بی جے پی کی نیشنل سکریٹری اور تمل ناڈو اسٹیٹ یونٹ کی صدر تھیں۔
تلنگانہ سمیت کسی بھی ریاست کے گورنر کا تقرر صدر جمہوریہ ہند کرتے ہیں۔ اب تک 2 جون 2014 کو تشکیل پانے والے تلنگانہ نے دو گورنر دیکھے ہیں۔