: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 24جنوری (یو این آئی) تلنگانہ میں 2030 تک کم عمری کی شادی کو ختم کرنے کے مقصد سے وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (ڈبلیو سی ڈی)، ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی (ایس ایل ایس اے) اور تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن فار پروٹکشن آف چائلڈ رائٹس (ایس سی پی سی آر) سمیت مختلف سرکاری محکموں نے بچپن بچاؤ آندولن کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
بچن بچاو آندولن نے آج بچوں کی شادی اور بچوں کے جنسی استحصال سے نمٹنے کے لیے مختلف مسائل اور اس کے حل کے سلسلے ہیں حیدر آباد میں منعقدہ مشاورت میں کئی مسائل پر غور
و خوض کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ ایس سی پی سی آر کے صدر سری نواس راو نے پچپن کی شادی کے خلاف اس لڑائی کو تیز کرنے کے لیے گاوں کی سطح پر چائلڈ پروٹکشن کمیٹیوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی شادی صدیوں سے ترقی پذیر ممالک میں سب سے بڑا چیلینج رہا ہے۔ بطور ٹی ایس سی پی سی آر ہمیں تمام فریقوں محکموں کے ساتھ مل کر ولیج چائلڈ پروٹکشن کمیٹیوں ( وی سی پی سیز) کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر کمیٹی اور فریقوں کے لیے نگرانی کا طریقہ کار با قاعدہ بنایا جائے۔