ذرائع:
حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے چھ ضمانتوں پر عمل آوری کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا سب کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کریں گے۔ریاستی وزراء سریدھر بابو اور پونگولیٹی سرینواس ریڈی ارکان کی حیثیت سے کام کریں گے۔ چیف منسٹرریونت ریڈی کی صدارت میں عوامی حکمرانی پرجاپالناپر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چھ ضمانتوں پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ کانگریس نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں چھ ضمانتوں کو روبہ عمل لانے کا وعدہ کیا تھا۔
ریاستی وزراء
پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور پونم پربھاکر نے کہا کہ ان کی عمل آوری کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی استفادہ کنندگان کو انشورنس اسکیمیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابی وعدے پر قائم ہے۔بتایاجارہاہےکہ28ڈسمبر سے 6جنوری تک منعقدہ عوامی حکمرانی پروگرام میں ریاست بھر میں 1,24,85,383 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس میں سے پانچ اسکیموں کے لئے 1,05,91,636 درخواستیں موصول ہوئیں، جب کہ راشن کارڈ اور دیگر اسکیموں کے لئے 19,92,747 درخواستیں موصول ہوئیں۔بتایاجارہاہےکہ 16,392 پنچایتوں اور 710 میونسپل وارڈوں میں عوامی حکمرانی پروگرام منعقدکیاگیا۔