ذرائع:
حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے گاڑی چلانے والوں کوخوشخبری دی ہے۔ حکومت نے زیر التواء چالانات پر رعایت دی ہے۔ریاستی حکومت 2 کروڑروپئے سے زیادہ چالان زیر التواء ہونے کی وجہ سےرعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے فیصلے پر موٹر سائیکل سواروں نے خوشی کا اظہار کیا۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آر ٹی سی بسوں اور ٹرالیوں پر 90 فیصد، دو پہیہ گاڑیوں پر 80 فیصد، آٹوز اور فور وہیلر پر 60 فیصد
اور بھاری گاڑیوں پر 50 فیصد رعایت دے گی۔حکومت نے جاریہ ماہ کی 26 تاریخ سے 10 جنوری تک زیر التواء چالان کی ادائیگی کا موقع دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابقہ حکومت نے فروری 2022 میں زیر التواء چالان پر رعایت دی تھی۔ دو اور تین پہیہ گاڑیوں کے لئے 75 فیصد رعایت، آر ٹی سی بسوں کے لئے 70 فیصد، ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کے لئے 50 فیصد اور پش کارٹس کے لئے 75 فیصد رعایت دی گئی تھی۔اس وقت زیر التواء چالانات سے 300 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔